پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، کے ایس ای 100 انڈیکس میں مزید اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX sees volatile trend in the early trading on Thursday
FILE PHOTO

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات 11 ستمبر کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ابتدائی بیس منٹ میں انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 157435 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ انڈیکس 157020 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز بدھ کو بھی مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا تھا اور انڈیکس میں 457 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 156563 پوائنٹس سے بڑھ کر 157020 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کے روز ایک ارب سے زائد حصص کا لین دین ہوا جبکہ جمعرات کی صبح کے اوقات میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے کو ملی۔

اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز 996 ملین سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت تقریباً 52اعشاریہ 7 ارب روپے رہی جبکہ اس سے ایک روز قبل 55 ارب روپے سے زائد کے حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 227 میں کمی جبکہ 33 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے شیئرز میں ہوا، جہاں 7 کروڑ 55 لاکھ سے زائد حصص 1.56 روپے فی شیئر کے حساب سے ٹریڈ ہوئے۔

بینک آف پنجاب کے 7 کروڑ 24 لاکھ حصص 18.68 روپے فی شیئر اور کے الیکٹرک کے 6 کروڑ 13 لاکھ حصص 5.60 روپے فی شیئر کے حساب سے خرید و فروخت کیے گئے۔

سب سے زیادہ اضافہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز میں ریکارڈ کیا گیاجس کی قیمت 1009 روپے 50 پیسے بڑھ کر 25666 روپے فی شیئر پر پہنچ گئی۔

اس کے بعد رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں 62 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 9577 روپے 11 پیسے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جو 118 روپے 27 پیسے کمی کے بعد 32198 روپے فی شیئر پر آگئے جبکہ بھانیرو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص 54 روپے 26 پیسے کمی کے ساتھ 945 روپے 74 پیسے پر بند ہوئے۔

فیوچرز مارکیٹ میں بھی 328 کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 163 میں کمی اور 4 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی عکاس ہے۔

Related Posts