اسٹاک مارکیٹ میں 395 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 395 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
اسٹاک مارکیٹ میں 395 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2023کے آغاز اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 395 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 395.45 پوائنٹس یا 0.98 فیصد اضافے کے ساتھ 40,815.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 334 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 107 میں مسلسل کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں پاک پیٹرولیم 14,956,006 حصص کے ساتھ 71.37 روپے فی حصص، پاک ریفائنری 12,733,241 حصص کے ساتھ 13.56 روپے فی حصص، اور Hascol پیٹرول 12,226,500 حصص کے ساتھ 6.61 روپے فی حصص پر رہیں۔

Safofi-Aventis کی فی حصص کی قیمت میں 42.00 روپے کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جو 1000 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر ماری پیٹرولیم رہی جس کی فی حصص قیمت 20.12 روپے اضافے کے ساتھ 1567.08 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

یونی لیور فوڈز کی قیمت 1000 روپے فی حصص کی زیادہ سے زیادہ کمی کے ساتھ 24,000.00 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد باٹا (پاک) کی قیمت 157.29 روپے کی کمی کے ساتھ 2006.00 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts