پی ایس ایل سیزن 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست
پی ایس ایل سیزن 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے اہم میچ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 158 رنز بنا کر جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ کی اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز  میں ہی عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔

جیک ویدرالڈ 48 اور اعظم خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

لاہور قلندرز کے جیمز فاکنر نے 3  جبکہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Related Posts