پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے زیر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 35رنز سے شکست دیدی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا، پشاور زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 207 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔

لاہور قلندرز کے اوپنر شاویز عرفان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 11، عبداللہ شفیق 7 جبکہ سیم بلنگز بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے،پشاور زلمی کے 207 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 172 رنز بنا پائی۔

لاہور قلندرز کے سکندر رضا 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہاب ریاض، ارشد اقبال نے 3،3 جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔حسین طلعت 63 اور شاہین آفریدی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا تجربہ انجوائے کر رہا ہوں،سیم بلنگز

بابر اعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹام کوہلر نے 16 گیندوں پر 36 رنز بنائے جبکہ روومین پاؤل 9 اور حسیب اللہ خا ن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، محمد حارث 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔