پی ایس ایل 8، اسلام آباد کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، اسلام آباد کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل 8، اسلام آباد کا ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل8) کے میچ میں اسلام آباد نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 24 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں کارکردگی کے لحاظ سے بہترین ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا ٹاس جیتنے پر کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ایک تبدیلی کی ہے، جبکہ ملتان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

ملتان سلطانزکا اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شان مسعود، رلی روسو، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد الیاس اور احسان اللہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈکا اسکواڈ

شاداب خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، الیکس ہیلز، کولن منرو، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبشر خان، محمد وسیم، رومان رئیس، فضل حق فاروقی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے زیر کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر ز کو شکست دے دی تھی۔

Related Posts