پی ایس ایل 6، بابر اعظم اور حسن علی کی دوستی نے مداحوں کے دل جیت لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 6، بابر اعظم اور حسن علی کی دوستی نے مداحوں کے دل جیت لئے
پی ایس ایل 6، بابر اعظم اور حسن علی کی دوستی نے مداحوں کے دل جیت لئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابو ظہبی:پی ایس ایل 6، میچ کے دوران بابر اعظم اور حسن علی کی دوستی نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران پورے گراؤنڈ میں حسن علی کا اسٹریس لیول 101 تک پہنچا رہا۔میچ میں حسن علی نے شاندار اننگز کھیلنے والے بابر اعظم کا گرا ہوا رومال اٹھا کر ان کی شرٹ پر فِٹ کیا۔

میچ کے اس لمحے نے تو شائقین کرکٹ کو سوشل میڈیا پر خوب میمز بنانے کا موقع بھی فراہم کردیا۔سوشل میڈیا پر حسن علی اور بابر اعظم کی ایک تصویر کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دیا گیا

دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے۔ گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بتایا کہ ٹیم کو ابھی بہت کچھ کرنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے خلاف ہم نے خران کرکٹ کھیلی اور بہت کیچز بھی ڈراپ کیے۔

جبکہ تین غیر ملکی کرکٹر پی ایس ایل ادھورا چھوڑ گئے،جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ اندیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کے لیے جانے والے یہ تینوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کی جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts