صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں، صوبے اپنا نظام وضع کریں، شاہ محمد قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں، صوبے اپنا نظام وضع کریں، شاہ محمد قریشی
صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں، صوبے اپنا نظام وضع کریں، شاہ محمد قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا وبا کے چوتھے اجلاس سے خطابکرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر رہا اور نہ ہی حکومت اسے ختم کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ کیا اس کی روح پر عمل ہوا جس مقصد کیلئے اٹھارہویں ترمیم لائی گئی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں صوبے اپنا نظام وضع کریں۔

صوبوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس سارے عمل کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا،اجمل بلوچ صاحب نے چھوٹے تاجروں کی بہترین انداز میں ترجمانی کی ہمیں ان کی تکالیف کا ادراک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شروع سے یہ کہہ رہے ہیں کہ جان بھی بچانی ہے اور بھوک سے بھی بچنا ہے،ہمیں اس میں توازن قائم کرنا ہے،سندھ کے ساتھ وفاق کا کوئی جھگڑا نہیں – یہی نکتہ ء نظر کا فرق ہمارے اور سندھ حکومت کے مابین ہے کیونکہ ان کی ترجیح صرف جانوں کو بچانے پر مرکوز ہے۔

کمیٹی نے اس اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے کہ سندھ حکومت،کل بلاجواز،گرفتار کیے گئے تاجروں کو فی الفور رہا کرے،عام تاثر یہ ہے کہ کراچی میں بہت موثر لاک ڈاؤن ہوا لیکن کراچی میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلفٹن اور ڈیفنس کے علاوہ بھی کراچی ہے اسے بھی دیکھیں۔یہ بحث پوری دنیا میں چل رہی ہے کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے اور اگر ہونا چاہیے تو کتنا ہونا چاہیے۔

Related Posts