جامعہ مخزن العلوم کے شعبہ اسکول میں تقریب تقسیم انعامات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کے شعبہ تحفیظ مع اسکول القاسم اکیڈمی کے امتحان ششماہی کے نتائج کے اعلان اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز اور پذیرائی کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے صدر، جامعہ الفلاح بورڈ آفس کراچی کے شیخ الحدیث اور جید عالم دین مولانا مفتی علی زمان کشمیری تھے۔

معزز مہمان نے اپنے ہاتھ سے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور بعد ازاں پر اثر بیان کیا۔

قبل ازیں صدر جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے اپنے افتتاحی بیان میں معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور اساتذہ اور ناظم مدرسہ کی محنت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن کی بے حرمتی پر سویڈش حکام کو ڈوب مرنا چاہیے، علامہ سمیع سواتی

معزز مہمان نے اپنے مختصر اور جامع بیان میں اکابر علمائے دیوبند کی دین کیلئے قربانیوں اور دین کو زندہ رکھنے کیلئے کی گئی بے پناہ اور بے لوث جدوجہد کو دل کھول کر خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ ان کی جدوجہد، اخلاص اور جذبہ کو کامیابی کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم جو ان حضرات کی تعریف و مدح میں رطلب اللسان ہیں تو اس کی وجہ ان کا بے پناہ اخلاص اور دین کیلئے جانگسل محنت ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص اور جدوجہد کو قبول فرما کر ہم سب کے دلوں میں ان کی محبت اور عقیدت ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج کا فلسطینی کو بغیر کسی وجہ کے قتل کرنے کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھی ایسا بننا چاہتے ہیں کہ لوگ کل ہمیں بھی اچھے لفظوں کے ساتھ یاد کریں تو ہمیں اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا اور دین کی شمع کو محنت اور اخلاص کے ساتھ جلائے رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ علمائے دیوبند کی خدمات کی وجہ سے آج دنیا بھر میں اہل علم کا وقار اور کردر زندہ ہے۔ ہمیں جدوجہد تیز تر کرنا ہوگی۔ علم میں اپنے اکابر کی طرح پختگی پیدا کرنا ہوگی۔ اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کو مستحکم کرنا ہوگا۔

آخر میں ان کی دعا سے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ صدر جامعہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے جامعہ تشریف لانے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر مولانا مفتی علی زمان کشمیری کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts