پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی مقبول ومعروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بیٹی مالتی میری کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا نے بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی بیٹی مالتی سورہی تھی اور اس کی آنکھوں پر ٹوپا ہے البتہ اس کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں محبت کا اظہار کیا اور ایموجی بھی بنائی۔

اسکرین شاٹ/پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصویر کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کئی صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی شکل پریانکا سے بالکل نہیں مل رہی، اس کے برعکس مالتی نک جونس سے مماثلت رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور ہالی وڈ اداکار و گلوکار نک جونس کے ہاں رواں برس کے آغاز جنوری میں سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Posts