گجرات جیل میں انتظامیہ سے تصادم کے بعد قیدیوں نے بیرک کو آگ لگا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجرات: گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں پیر کو انتظامیہ اور قیدیوں کے درمیان تصادم کے بعد قیدیوں نے بیرکوں کو آگ لگا دی۔

اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کے ناروا سلوک سے قیدی مشتعل ہوگئے جب اہلکاروں نے دیوار میں کیل ٹھونکنے والے قیدیوں میں سے ایک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس کے بعد قیدیوں نے بیرکوں کو آگ لگا دی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا اور پولیس پر پتھراؤ کیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جیل کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:سٹی کورٹ میں فائرنگ سے لڑکی قتل، دو افراد زخمی

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آر پی او گجرات کو فوری طور پر گجرات جیل پہنچنے کی ہدایت کردی۔