شہزادی ڈیانا کے سابقہ فلیٹ کونیلی تختی سے نوازدیاگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Princess Diana honoured with blue plaque at former London flat

لندن: آنجہانی شہزادی ڈیانا کے مغربی لندن میں واقع سابقہ فلیٹ کونیلی تختی سے نوازا گیا ہے جہاں وہ برطانوی شہزادہ چارلس سے منگنی ہونے سے پہلے رہتی تھیں۔

یہ عمارت کنگز روڈ پر واقع ہے اور لیڈی ڈیانا 1979 سے 1981 کے درمیان یہاں رہائش پذیر رہی ہیں۔

1997 میں پیرس کار حادثے میں ہلاک والی لیڈی ڈیانا نے اس اپارٹمنٹ کو ورجینیا کلارک سمیت تین دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جنہوں نے بدھ کو ایک تقریب میں تختی کی نقاب کشائی میں مدد کی۔

ورجینیاکلارک نے اس موقع پر کہا یہ ہم سب کے لیے خوشی کے دن تھے اور فلیٹ ہمیشہ ہنسی سے بھرا رہتا تھا۔ڈیانا بہت سے لوگوں کے لئے بہت زیادہ اہم بن گئی تھی۔ یہ حیرت انگیز ہے کہ اس کی میراث کو اس طرح یاد رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ونڈر وومن کا مرکزی کردار لیڈی ڈیانا سے متاثر ہے۔اسرائیلی اداکارہ کا اعتراف

لندن کی نیلی تختی اسکیم جو برطانوی ورثہ کے زیر انتظام ہے ، ان عمارتوں کو نمایاں کرتی ہے جہاں ماضی کی مشہور شخصیات رہتی یاکام کرتی تھیں۔

شہزادی ڈیانا کے فلیٹ پر نصب نیلی تختی پرلکھا ہے: لیڈی ڈیانا اسپینسر بعد میں پرنسز آف ویلز 1961-1997۔ یہاں 1979-1981 میں رہتی تھیں ۔

لندن اسمبلی کے چیئرمین اینڈریو بوف کاکہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا نے لندن والوں کے دلوں میں ایک بہت ہی خاص جگہ رکھی ہے اور ہم اس نیلی تختی کو رسمی طور پر یادگار کے طور پر نصب کرکے بہت خوش ہیں۔