ارتھ آور کے موقعے پر وزیراعظم ہاؤس کی بتیاں بجھا دی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارتھ آور کے موقعے پر وزیراعظم ہاؤس کی بتیاں بجھا دی گئیں
ارتھ آور کے موقعے پر وزیراعظم ہاؤس کی بتیاں بجھا دی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا ۔ وزیراعظم ہاؤس سمیت ملک کے پیشتر مقامات پر اضافی لائٹوں کو بند کرکے زمین سے محبت کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان میں بھی رات 8 بجکر 30 سے 9 بجکر 30 منٹ تک اضافی روشنیاں بند کرکے ارتھ آور منایا گیا۔ارتھ آور کی مناسبت سے عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس کی لائٹس بھی ایک گھنٹے کے لیے بجھا دی گئیں۔

سیکورٹی نقطہ نظر کے تحت ارتھ آور کے دوران بھی ملک کے مختلف مقامات پر اہم لائٹس جلتی رہیں تھیں۔

واضح رہے کہ آج کی دن کی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق سب سے پہلے ارتھ آور سڈنی میں 2007 میں منایا گیا تھا تاہم اس تحریک کا باقاعدہ آغاز 2009 سے شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایک گھنٹہ غیر ضروری آلات بجلی بند رکھیں زمین سے اپنی محبت کا ثبوت دیں

اس تحریک کے تحت لوگ ہر سال 27 مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ، ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts