وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم آج خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایا کہ وزیراعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزراء اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد اور صحبت پور کے علاقے 2 ہفتوں سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں گرڈ اسٹیشن، سرکاری عمارتیں اور سڑکیں زیر آب ہیں جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ

مزید برآں تحصیل گنداخہ کے ہزاروں متاثرین سندھ بلوچستان کی سرحد پر امداد کے منتظر ہیں۔ راشن، ادویات اور پینے کے پانی کی شدید قلت نے متاثرین کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

قبل ازیں دورہ بلوچستان کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 10 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر علاقے سندھ اور بلوچستان کے ہیں، تمام فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے صدور سے بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھرپور تعاون کریں گے، ترکی سے 2 جہاز روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے ڈیڑھ ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا ہے، مشکل گھڑی میں دوست ممالک سے ملنے والی امداد پر شکر گزار ہیں۔

Related Posts