وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے۔تھری کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے نیو کلیئر پاور پلانٹ کے۔تھری کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کینپ میں 1100 میگا واٹ کے جوہری توانائی منصوبے کے تھری کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر توانائی خرم دستگیر خان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور بم دھماکہ، تحقیقات کیلئے مزید وقت دیں۔آئی جی خیبر پختونخوا

نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تھری کے افتتاح سے بجلی کی پروڈکشن 2200 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی، کے تھری بجلی گھر منصوبے سے سستی بجلی بنائی جا رہی ہے، کینپ تھری سے 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بنائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا  جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی تھی جس سے قبل اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے تحت ملک کے اہم مسائل زیرِ غور لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Posts