وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا دررہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا دررہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کراچی اور سکھر پہنچیں گے۔ وزیراعظم دورے کے دوران کامیاب نوجوان پروگرام اور شوکت خانم ہسپتال کیلئے چندہ جمع کرنے سے متعلق تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے۔ گورنر سندھ  عمران اسماعیل اور علی گوہر مہر سمیت دیگر رہنما ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور بعد ازاں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ سکھرکے دورے کے دوران وزیراعظم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورۂ سکھر کے بعد وزیراعظم عمران خان کی گورنر سندھ اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دوپہرکو کراچی کیلئے روانگی ہوگی۔ کراچی میں وزیرِ اعظم شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم رات کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی گروپ یا جماعت حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، فواد چوہدری

Related Posts