مہنگائی اور دھرنے، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں مہنگائی اور دھرنوں کے باعث پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے قوم سے خطاب کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں قوم کو موجودہ حالات کے حوالے سے اعتماد میں لے لیں اور امید ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کرینگے۔

گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک کے حوالے سے لچک دکھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے کالعدم تنظیم کے امیر سعد حسین رضوی کو چھوڑنے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، ریاستی رٹ کیلئے اقدامات کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا سعد رضوی کو کسی صورت رہا نہ کرنیکا اعلان

ریاست بندوق کی نوک پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنیوالے گروہوں کو برداشت نہیں کریگی، فوادچوہدری

کالعدم ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوا، مذاکرات اب بھی جاری ہیں،شیخ رشید

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے دھرنوں اور مارچ کا سلسلہ جاری ہے اور وفاقی و پنجاب حکومت نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے راستے بند کردیئے ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں رابطہ سڑکوں اور پلوں پر بندش لگادی گئی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پاس کرینیں اور دیگر بھاری مشینری بھی موجود ہے جس کی مدد سے مظاہرین تمام رکاوٹیں باآسانی عبور کرتے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کردیا ہے ۔

Related Posts