راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ کو متوازن قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ناصر مرزا اور گروپ لیڈر سہیل الطاف نے وفاقی بجٹ کو متوازن قرار دے دیا ہے۔

وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پریس کانفرنس کی ہے ۔ چیمبر کے صدر محمد ناصر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ایس ایم ای کو بوسٹ کرنے کے لئے اچھے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ سے نکل کر بجلی کے ٹیرف نہ بڑھا کر اچھا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی اظہاد خیال بجٹ کی تفصیلات آنے پر ہو گا۔

صدر چیمبر ناصر مرزا نے کہا کہ پانچ لاکھ نئی مشینیں لگانے سے یقیناً ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا۔ زراعت کی بمپر پیداوار سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل الطاف نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ بہتر اقدام ہے، یہ اقدام مراعات یافتہ طبقے کے لیے نہیں عام آدمی بھی مستفید ہوگا۔

سہیل الطاف نے کہا کہ بجٹ بظاہر بہتر نظر آرہا ہے مگر جہاں کمی ہو گیا اپنے تحفظات دیں گے۔ حکومت ٹیکس ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لئے منی بجٹ پیش نہ کرے تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایجنڈ ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر ڈکٹیشن پر آجاتا ہے۔ 40 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اس پر وضاحت ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے احساا پروگرام قابل ذکر ہے۔

چیمبر کے سابق صدر راجہ عامر نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی میں اور امپورٹ آئٹمز میں بہتری اور ماحولیات کے حوالے سے بہتر ہوگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو بتا یا ہے کہ لائن لاسز کے ذریعے انکم بڑھانی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلدیہ ٹاﺅن میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف علماء و شہریوں کا مظاہرہ