قومی امور پر گفتگو،صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی امور پر گفت و شنید اور بحث و تمحیص کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جس میں قومی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

تمام اقسام کے جلسوں اور اجتماعات کی کوریج پر پابندی عائد

ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اور بحران کے تناظر میں آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکینِ اسمبلی و سینیٹ کے مابین بحث کی توقع ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 5  روز قبل طلب کیا جس میں پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر مبنی پراپیگنڈے کے خلاف قرارداد منظور کرنے کا فیصلہ ہوا۔

 

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوا جس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور ملکی خارجہ پالیسی کے عوامل پر گفتگو اور بحث و تمحیص ہوئی۔

اس سے قبل اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس گزشتہ ماہ ہوا۔ 5 روز قبل شام 4 بجے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں سیاسی و اقتصادی امور بھی شامل  تھے۔