کراچی میں PDM کے اجتماع کو تاریخ ساز بنانے کی تیاریاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں PDM کے اجتماع کو تاریخ ساز بنانے کی تیاریاں شروع
کراچی میں PDM کے اجتماع کو تاریخ ساز بنانے کی تیاریاں شروع

کراچی: موجودہ حکومت ملک کیلئے سیکورٹی رسک اور عذاب بن گئی ہے۔ عوام کا سونامی نااہل سلیکٹڈ طبقے کو بہاکر لے جائے گا۔ 13 نومبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام تاریخ ساز احتجاج ہوگا۔ جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 نے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مفتی فیض الحق، مولانا شیرین محمد، مولانا گل رفیق حسن زئی، حاجی عزیز الرحمن عزیز، مولانا عظیم اللہ عثمان ودیگر نے جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کی مجلس عاملہ اور یوسیز کے امراء و نظمائے عمومی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس جامعہ تعلیم القرآن ہارون آباد میں پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 13 نومبر کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام ریگل چوک صدر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں اور بھرپور آگہی مہم چلانے کا فیصلہ ہوا۔

یوسیز کی سطح پر سوشل میڈیا سیمینارز منعقد کرانے اور جماعتی پیغام کو عام کرنے پر غور ہوا۔ اجلاس میں یوسی 4 میٹروول میں جماعت کی انتخابات کے ذریعے ازسرنو تشکیل کا فیصلہ بھی ہوا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اپنی ساری حدیں پار کرچکی ہے۔ عوام خودکشی پر مجبور ہوگئی ہے۔ اشیائے خورد و نوش عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت علماء اسلام ہی امید کی کرن ہے۔ نااہل اور ناجائز حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کیماڑی کے سرپرست اعلی شیخ القرآن مولانا شیرین محمد اور سینیئر نائب امیر ضلع کیماڑی مفتی فیض الحق نے خصوصی شرکت کی۔

Related Posts