پی ایس ایل 8 کا ابتدائی شیڈول جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔

سماء پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts