آزاد عدلیہ نہ ہونے کا سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو
نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ نہ ہونے کا ملک میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے۔

اگر ملک میں آئین کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران اور پیپلزلائرفورم کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔

نوڈیرو میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، اعجاز جاکھرانی، جمیل سومرو، خورشید جونیجو، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال اور اعجاز لغاری،لاڑکانہ: ملاقات کے موقع پر سندھ بار کونسل کے نمائندے آصف علی عبدالرزاق سومرو، عنایت اللہ موریو اور عبدالحامد بھرگڑ، ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے صدر صفدر علی غوری، نائب صدر کامران علی گورڑ اور جنرل سیکریٹری امان اللہ لہر، جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار ہلیو و موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایل ایف کی حمایت سے جیتنے والے ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے عہدیداران کو مبارک باداور ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلا برادری نے ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ جمہوری جدوجہد کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے کارکن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، سعید غنی کا دعویٰ

آزاد عدلیہ نہ ہونے کا ملک میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے۔بھٹو قتل کیس کا ریفرنس آج تک التوا کا شکار ہے۔اگر ملک میں آئین کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے انصاف ملے گا۔

Related Posts