پیپلز پارٹی نے ڈیفنس کلفٹن کے عوام کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی، حلیم عادل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی نے ڈیفنس کلفٹن کے عوام کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی، حلیم عادل
پیپلز پارٹی نے ڈیفنس کلفٹن کے عوام کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا دی، حلیم عادل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ڈیفنس کو ڈبویا، انہیں عمران خان کو ووٹ دینے کی سزا دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آدھا سندھ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، 72 اموات ہوچکی ہیں۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے دیگر اراکین کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیفنس کے ڈوبنے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ صوبے بھر میں 72 اموات کی ذمہ دار محکمہ آبپاشی ہے، انہوں نے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعظم دورہ کراچی میں اس شہر کے لئے بڑا اعلان کرینگے۔ نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ، سیوریج کا نظام اور ٹرانسپورٹ سمیت 6 منصوبے شروع کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی میں سازش کی جارہی ہے، تحریک انصاف سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر شہر کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔مگر اپنی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

Related Posts