پیپلز پارٹی کی ڈی جی آئی ایس آئی سے امریکی کالم نگار کیخلاف کارروائی کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP leader urges DG-ISI to take action against US columnist

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس سے امریکی کالم نگار سنتھیاڈی رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے حوالے سے ہتک آمیز تبصرے پر امریکی کالم نگار سنتھیاڈی رچی کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ سے فوری کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

سنتھیاڈی رچی کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر ایڈووکیٹ شکیل عباسی نے دائر کی تھی۔

شکیل عباسی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سنتھیاڈی رچی کے ہتک آمیز بیانات محترمہ بینظیر بھٹو کے حامیوں کیلئے بیحد اذیت اور تکلیف کا سبب بن رہے ہیں، اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت فوری طور پر اس خاتون کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

مزید پڑھیں:عظمیٰ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی  کی سینیٹر سحر کامران نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس کے نام ایک خط میں امریکی کالم نگار سنتھیاڈی رچی کیخلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts