کراچی کی میئر شپ کی تشکیل کے لئے پیپلز پارٹی کے جماعت اسلامی سے مذاکرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کی میئر شپ کی تشکیل کے لئے پیپلز پارٹی کے جماعت اسلامی سے مذاکرات
کراچی کی میئر شپ کی تشکیل کے لئے پیپلز پارٹی کے جماعت اسلامی سے مذاکرات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعرات کو ادارہ نور حق کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی، اس دوران بلدیاتی انتخابات کے بعد سٹی گورنمنٹ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی اور جماعت اسلامی کراچی چیپٹر کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے جمعرات کو کراچی میں ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات اور ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ نے انتخابات کے نتائج پر قانونی اور انتظامی شکایات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات پر جماعت اسلامی کے تحفظات کو دور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو مینڈیٹ ملا ہے ضرورت نہیں مینڈیٹ کو آگے پیچھے کیا جائے، کچھ جگہوں پر دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے، فارم 11 اور فارم 12 کیلئے ہمیں بڑی تگ ودو کرنا پڑی، الیکشن سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کو بھیجی ہیں، جب پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گئے تو اب نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ انہیں نتائج پر شدید تحفظات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کافی تاخیر کے بعد ہوئے لیکن اب ان کے تحفظات دور کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”الیکشن کمیشن نے چھ یونین کونسلوں کا نوٹس لیا اور چند سیٹوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوسری جماعتوں کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، جب تک کہ ان کے مینڈیٹ کو دوسرے تسلیم کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، عاجز دھامرا

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔انہوں نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ای سی پی کا فیصلہ قبول کرے گی۔

Related Posts