ملیر میں پاور لفٹنگ اور آرم ریسلنگ کے مقابلے، نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے ملیر میں پاور لفٹنگ، بینچ پریس اور آرم ریسلنگ کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کھیل کے مقابلوں سے پاکستان کا نام روشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ملیر میں منعقدہ پاور لفٹنگ، بینچ پریس اور آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جس کا مقصد ان کھیلوں کو پاکستان میں پذیرائی دلانا تھا۔

ملیر میں ہونے والے مقابلے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے علاقے کے تمام ہی جمز کو مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی اور مقابلے میں بڑی تعداد میں نوجوان اچھی صلاحیتوں سے مالا مال نظر آئے۔

منتظمین نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے دلچسپ رہے۔ آرم ریسلنگ میں جسمانی طاقت اور ذہنی صلاحیت دونوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اگر قواعد و ضوابط مدِ نظر رکھے جائیں تو زخمی ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔

نوجوان کھلاڑی عبدالاحد نے ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آرم ریسلنگ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔ میرا وزن 60 کلو گرام ہے۔ آرم ریسلنگ کیلئے اپنی غذا کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

مقابلے میں شریک دیگر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ آرم ریسلنگ، پاور لفٹنگ اور بینچ پریس میں کسی بھی کھلاڑی کی محنت اور مسلسل مشق کی بے حد اہمیت اور افادیت ہوتی ہے۔ پریکٹس کرنے والے کھلاڑی کو ہرانا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں۔