طاقت ور شخصیات اور بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، چیئرمین نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب
بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے، چیئرمین نیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی میں بزنس کمیونٹی کااہم کردار ہے، نیب نے بزنسن کمیونٹی کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق کیسز ایف بی آر کو بھجوائے ہیں۔

بزنس کمیونٹی کے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر گوادر چیمبر آف کامرس بلوچستان میر نوید بلوچ سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نیب نے بزنسن کمیونٹی کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلق کیسز ایف بی آر کو بھجوائے ہیں جبکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز اور علاقائی بیوروز میں خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔

ان خصوصی ڈیسکوں کو تاجر برادری کی شکایات قانون کے مطابق نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک 100 ارب روپے سے زائد کا مقروض ہے، اسپتالوں میں بیڈ موجود نہیں، یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طالب علموں کو داخلے نہیں مل رہے۔

انہوں نے کہا کہ 1980 کی دہائی میں جن لوگوں کے پاس کچھ نہیں تھا وہ آج بڑی بڑی عمارتوں کے مالک ہیں، انہوں نے یہ رقوم کہاں سے حاصل کیں اورموٹر سائیکل کا مالک دبئی میں ٹاورز اور بھاری رقوم کا مالک کیسے بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کررہا ہے جو حکومت میں رہے اور کوئی ماضی میں ان سے کوئی نہیں پوچھ سکتاتھا،ہم ان سے ان کے غیر قانونی اقدامات، اختیارات کے ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے بارے سوالات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب طاقت ور شخصیات اور بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے ساتھ ساتھ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

نیب بینک نادہندگی کیس میں براہ راست کاروائی نہیں کرسکتا تاہم سٹیٹ بینک تاجروں کے خلاف نادہندہ ہونے کے باعث نیب کو کیس ریفر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش چیلنجنگ ٹاسک ہے کیونکہ جرم ایک شہر میں کیا جاتا ہے جبکہ املاک کسی اور ملک میں ہوتی ہیں تاہم نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھ کر ادا کررہے ہیں۔

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بغیر کسی زمین کے یاتھوڑی سے اراضی حاصل کرکے غریب شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر لوٹ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے گوادر انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صنعتی اور کمرشل پلاٹوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانی کا نوٹس لیا ہے، مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

Related Posts