شدید گرمی اپنی جگہ، اتوار 17 مئی کو کراچی کے ان علاقوں میں پورا دن بجلی بند رہے گی، شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک
علامتی فوٹو

کے الیکٹرک نے 17 مئی 2027 کو شہر کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق درج ذیل علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

  • اے بی گیسز (AB GASES)

  • احسن میڈیکل (AHSAN MEDICAL)

  • ایوانِ صدر آر ایم یو (AIWAN-E-SADDAR RMU)

  • علیم پیراڈائز (ALEEM PARADISE)

  • انارکلی (ANARKALI)

  • آرام باغ (ARAM BAGH)

  • دادا انٹرپرائز (DADA ENTERPRISE)

  • ڈیری کوئین (DAIRY QUEEN)

  • دارالعلوم (اولڈ رستم آئس) (DARULULOOM (OLD RUSTAM ICE))

  • دہلی مسلم (DEHLI MUSLIM)

  • ڈی ایم سی ہوسٹل (DMC HOSTEL)

  • ای پی زیڈ 01 (E.P.Z 01)

  • ای پی زیڈ 02 (E.P.Z 02)

  • ایور گرین (EVER GREEN)

  • فش مل سب اسٹیشن (پیراماؤنٹ) (FISH MILL SUBSTATION (PARAMOUNT))

  • حبیب نٹ ویئر (HABIB KNIT WEAR)

  • ہلالِ احمر (HILAL-E-AHMER)

  • انڈس ریون (INDUS RAYON)

  • انڈسٹریل لیبر فلیٹ (INDUSTRIAL LABOUR FLAT)

  • کلیم آر ایم یو (KALEEM RMU)

  • خلیل احمد آر ایم یو (KHALIL AHMED RMU)

شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے کے قریب شروع ہوگی جبکہ کئی فیڈرز پر شام 6 بجے تک بجلی بحال ہونے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے تک رکھا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ بندش ضروری مرمتی کام اور سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث کی جارہی ہے تاکہ بجلی کی فراہمی کو مزید بہتر اور مستحکم بنایا جاسکے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔

Related Posts