ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،14گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،14گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی
ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن،14گھنٹے بعد بھی بجلی مکمل بحال نہ ہوسکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک صبح سویرے سے جاری ہے، 14گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی کی مکمل سپلائی بحال نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن صبح 7بجے شروع ہوا جو 14گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال جاری ہے، شہری گیس کی بندش سے توپریشان تھے ہی ساتھ بجلی کے بریک ڈاؤن نے رہی سہی کسر پوری کردی۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ نیشنل گرڈ میں فریکوئنسی کی تبدیلی کے بعد پورے ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کے بعد رات 10 بجے تک ملک بھر میں بجلی مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ”مقامی وقت کے مطابق رات (10 بجے) تک بجلی بحال کرنا ہے لیکن اس سے پہلے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے”۔

تاہم 10 بجنے کے بعد بھی بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔

کراچی کی اگر بات کی جائے تو کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز تر بجلی بحالی نیشنل گرڈ سے بجلی کی آمد پر منحصر ہے، خصوصاً صنعتی علاقوں کی بجلی کی بحالی کاتعلق نیشنل گرڈ سے بجلی ملنے پر ہے۔کراچی کا نیشنل گرڈ سے لنک بحال کرنیکی کوشش میں ہیں۔

شہرقائد میں صبح 7بجے کے وقت سے بجلی سپلائی معطل ہے، کراچی شہر کا 90 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق بجلی کے بریک ڈاون کے باعث شہر کو پانی کی پمپنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سردی کی لہر آئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

واضح رہے کہ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں، ایئر پورٹس، سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہوا ہے، سندھ ہائیکورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں بجلی فراہم کی گئی، جب کہ بجلی نہ ہونے سے نئی درخواست دائر کرنے اور تصدیق کا عمل رک گیا ہے۔

Related Posts