شاہین اور انشا آفریدی کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

کچھ ماہ قبل شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کی وجہ سے شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کا 2017 کے بعد بی پی ایل سے معاہدہ ہوگیا

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا میں جاری ایشیا کپ 17 ستمبر 2023ء کو مکمل ہو جائے گا، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو طے پاگئی ہے۔

ولیمہ 21 ستمبر 2023ء کو اسلام آباد کیا جائے گا، تاہم شاہد آفریدی یا شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Posts