ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 67 پولنگ اسٹیشن قائم، بلوچستان کے 4 اضلاع میں پولنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بلدیاتی انتخابات، بلوچستان کے 32 اضلاع میں پولنگ کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 67 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبے کے 4 اضلاع میں آج صبح سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 4 اضلاع موسیٰ خیل، دکی، لورا لائی اور مستونگ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے عوام کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی۔ 4 اضلاع کی 11 یونین کونسلز میں 57 وارڈز کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کی ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کیلئے قائم تمام 67 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے جن کی حفاظت کیلئے ایف سی اور لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 11 یونین کونسلز میں 223امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔

ووٹنگ کیلئے بلوچستان کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 34 ہزار 919 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں حلقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔ 

واضح رہے کہ بلوچستان کو ملک کا پسماندہ ترین خطہ سمجھا جاتا ہے جہاں تعلیم، صحت اور روزگار سمیت دیگر سہولیات تک رسائی کیلئے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

Related Posts