سیاسی جماعتوں کو عوام کی جان بچانے پر توجہ دینا ہوگی۔عالمی ادارۂ صحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی جماعتوں کو عوام کی جان بچانے پر توجہ دینا ہوگی۔عالمی ادارۂ صحت
سیاسی جماعتوں کو عوام کی جان بچانے پر توجہ دینا ہوگی۔عالمی ادارۂ صحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت نے بین الاقوامی سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ سیاسی جماعتیں کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں عوام کی جان بچانے پر توجہ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھنام گیبرئسس نے کہا کہ ہر دن کے اختتام پر لوگ اپنی شناخت کو کسی نہ کسی سیاسی پارٹی سے منسوب کرتے ہیں۔ جب دن ختم ہوتا ہے تو لوگ الگ الگ سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں سیاسی رجحانات کو پسِ پشت ڈالنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اپنے عوام کی حفاظت کریں اور وائرس کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر کام کریں۔

ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کورونا وائرس کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے سیاسی جماعتوں کو اپنی ہی قائم کردہ حدود و قیود سے باہر آنا ہوگا۔ پارٹی کی طرف سے قائم کی گئی سرحدیں اور پابندیاں ختم کریں اور انسانیت کی خاطر متحد ہو کر وائرس کے خلاف لڑیں۔

Related Posts