مویشی منڈی میں جانور 6 لاکھ سے تجاوز،گاڑیوں کی چوریاں روکنے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :عید سے قبل ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مویشیوں کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی،مویشی منڈی کی پارکنگ سے گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کی چوری کی شکایات پراینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے نئی حکمت عملی اپنا لی ۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق اے وی ایل سی ٹیم کو منڈی کے اطراف میں تعینات کردیا گیا،پارکنگ سے متعلق بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

بینرز پر کار ،موٹر سائیکل کو محفوظ پارکنگ ایریا میں پارک کریں،ایسی جگہ گاڑی پارک نہ کریں جہاں نزدیک سیکورٹی گارڈ نہ ہو،کار اور موٹر سائیکل چوری کی صورت میں 15 پر اطلاع دیں،شہری فوری تھانہ پولیس اور ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں، بینرز اور ٹیمز کے ذریعے عوام کو پارکنگ سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مویشی منڈیوں میں کورونا کی روک تھام

دوسری جانب عیدسے قبل مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی ہے،سپرہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ،مویشی منڈی کے جنرل بلاک 5 میں سستے جانوروں کی لائنیں لگ گئی ہیں ۔

مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا جبکہ بارش سے پریشان کراچی کے شہریوں  نے مختلف اسٹالز پر مویشی امانتاً رکھوا دیئے ہیں۔