کمسن بچی کی شادی کا معاملہ، پولیس نے بچی کو ریسکیو کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمسن بچی کی شادی معاملہ، پولیس نے بچی کو ریسکیو کرلیا
کمسن بچی کی شادی معاملہ، پولیس نے بچی کو ریسکیو کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی کو بڑی عمر کے شخص سے شادی سے کچھ لمحے قبل ریسکیو کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اورنگی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی کا نکاح کسی بڑی عمر کے فرد کے ساتھ کروایا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ اورنگی ٹاؤن کے ایس ایچ او نے بروقت کارروائی کی۔

ابتدائی پوچھ کچھ و دستاویزات کے مطالعے پر واضح ہوا کہ لڑکی کی عمر قانوناً کم تھی۔ اس ضمن میں حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور لڑکی کو ریسکیو کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائیاں،2ملزمان گرفتار

پولیس نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 221/2022 بجرم 3/4/5 CMRA 2013 تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرتے ہوئے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا۔

Related Posts