کراچی میں ڈاکو آزاد اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکو آزاد اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں،حلیم عادل شیخ
کراچی میں ڈاکو آزاد اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں،حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے،این آر او ٹو زور شور سے جاری ہے اور 11 سو ارب کرپشن کیس بھی ختم کر دیا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آٹا 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اور بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ این آر او ٹو زور شور سے جاری ہے اور 11سو ارب کرپشن کیس بھی ختم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر ان چوروں نے این آر او ٹو لیا ہے، جس ایجنڈے پر یہ لوگ آئے تو وہ پورا ہورہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ بہت جلد عمران خان حکومت میں آئیں گے اور یہ سب چور جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے جبکہ ڈاکو آزاد ہیں اور پولیس کے افسران لسی پی کر سورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی سابق وزرا کے ہمراہ ایک اور آڈیو لیک، نئے انکشافات سامنے آگئے

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کراچی شہر لاوارث ہوچکا ہے، بنیادی سہولیات بھی عوام کو میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری پوری دنیاکے دورے کرنے میں مصروف ہیں۔

Related Posts