کراچی: کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کے قتل کے میں ملوث ہلاک ملزم فرزند کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم بھی وارادات کے وقت فرزند کے ساتھ تھا،فرزند نے ساتھی کو رکشہ سوار خواتین کو لوٹنے سے پہلے اتاردیا تھا۔
دوسری جانب خودکشی سے قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیوسامنے آگئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پہلے پستول اہلکاروں پر تان لی پھردور بھا گ کر خوکشی کرلی۔
گذشتہ روز کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی تھی ، رات گئے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم کو دیکھ ملزم نے خود کو گولی مار لی تھی۔
گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کو ماں اور بہن کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
دوسری جانب شہرِ قائد میں مقتول شاہ رخ کے بھائی جہانزیب نے بیان دیا ہے کہ قاتل نے خودکشی کی ہے، یہ سن کر خوشی ہوئی، کیونکہ میرے بھائی نے تو جامِ شہادت نوش کیا ہے، خودکشی کا مرتکب قاتل ہر روز موت سے ہمکنار ہوگا۔
مزید پڑھیں:کراچی، خودکشی کرنے والا قاتل ہر روز مرے گا۔مقتول شاہ رخ کے بھائی کا ردِ عمل