پولیس نے گاڑی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا: اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس نے گاڑی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا: اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد
پولیس نے گاڑی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا: اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری ہوئی گاڑی پکڑ لی جس سے اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

راولپنڈی پوٹھوہار ڈویژن  کی ائیرپورٹ پولیس نے اسلحے سے بھری گاڑی لے جاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تابع اللہ نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔ ایم پی فائیو کی 2 رائفلز، 53 میگزین اور ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 12 بور کی 10 اور 44 بور کی 7 رائفلز بھی شامل ہیں۔ ملزم کے خلاف اے ایس پی سول لائنز بینش فاطمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او ائیرپورٹ محمد ریاض اور ٹیم نے کارروائی کی۔

ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار سیّد علی کے مطابق راولپنڈی پولیس کی کارروائی کرکٹ میچ سے قبل سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے۔

ایس پی پوٹھوہار سیّد علی نے کہا کہ ناجائز اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔ اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑنے پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ 

Related Posts