خیبر پختونخوا سے بہنوئی کو قتل کرنے کیلئے کراچی آنے والے 2 ملزمان کے قبضے سے زہر آلود خنجر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے ارادۂ قتل کے جرم کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے کے ارادے سے کراچی میں داخل ہونے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان بہنوئی کو خنجر کے وار کرکے قتل کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے دونوں ملزمان نے منصوبہ بندی کی۔
سوشل میڈیا اسٹار ڈاکو سندھ سے گرفتار، اس کی شاعری کتنی مقبول تھی؟
سکھن پولیس نے گشت کے دوران 2 مشکوک ملزمان عدنان اور ساجد کو رُکنے کا اشارہ کیا اور دونوں کی تلاشی لی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو ارادۂ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش تھانے میں دونوں ملزمان نے پولیس کے سامنے بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ دونوں ملزمان خیبر پختونخوا سے کراچی اپنے بہنوئی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کیلئے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔