ننکانہ صاحب قتل کیس میں پولیس نے 60 ملزمان کوحراست میں لے لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ننکانہ صاحب قتل کیس میں پولیس نے 60 ملزمان کوحراست میں لے لیا
ننکانہ صاحب قتل کیس میں پولیس نے 60 ملزمان کوحراست میں لے لیا

لاہور: ننکانہ صاحب پولیس نے ہفتے کی صبح تھانے کے باہر ایک شخص کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے گھروں، کاروباری جگہوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔

شیخوپورہ کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے مطابق، ایف آئی آر میں 17 ممکنہ حملہ آوروں یا مشتبہ افراد کے نام شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بات سے قطع نظر کہ حملہ آوروں کا تعلق کسی مخصوص مذہبی تنظیم یا سیاسی جماعت سے تھا، پولیس اپنے ردعمل میں انتہائی واضح تھی۔

ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عاصم افتخار کے حوالے سے بتایا گیا کہ دیگر ملزمان کی گرفتار کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے دو مقدمات درج کئے ہیں، ایک ان سینکڑوں مشتبہ افراد کے خلاف جنہوں نے تھانے پر حملہ کیا اور وارث کو قتل کیا اور دوسرا قرآن پاک کی بے حرمتی کا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے واقعے کے 923 ویڈیو کلپس قبضے میں لے لیے، اور ان میں سے 60 کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا، مزید مشتبہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔فوٹیج، جو بنیادی طور پر موبائل فونز سے لی گئی ہیں، اس کی فرانزک پروسیسنگ بھی کی گئی۔

ڈی پی او کا دعویٰ ہے کہ 800 افراد کے ہجوم نے اس شخص کو زبردستی پکڑنے کے لیے تھانے پر حملہ کیا جس پر توہین مذہب کا الزام لگایا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے تھانہ گومل پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

50 پولیس اہلکاروں نے اس شخص کو بچانے کی کوشش کی، لیکن مشتعل ہجوم کی تعداد زیادہ تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 15 کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔