پی ایم ایس اے اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، غیر ملکی شراب بر آمد، 5ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب بر آمد کرلی، جبکہ 5ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قبضے میں لی گئی شراب کی مالیت 216ملین روپے ہے۔

جبکہ پکڑی گئی شراب میں 1800سے زائد شراب کی بوتلیں شامل ہیں، پکڑی گئی شراب اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر یاسر شاہ مشکل میں پھنس گئے، زیادتی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related Posts