مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو بیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر بجفی نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے صدد شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دے رکھی تھی ، جس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

درخواست میں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا تھا کہ میں پاکستانی شہری ہوں اور علاج کے لیے بیرون ملک جانا میرا حق ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے بیرون ملک جانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں لکھا ہے کہ شہباز شریف پہلے بھی مشروط اجازت پر بیرون ملک علاج کے جاچکے ہیں۔ 

عدالتی حکم کے مطابق شہباز شریف 8 ہفتوں کے بعد پاکستان واپس آنے کے پابند ہوں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ اور جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا میں دہشتگرد ہوں جو میرا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ہے، شہبازشریف

Related Posts