وزیر اعظم عمران خان کل کراچی میں 3فلائی اوورز کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to inaugurate three flyover projects in Karachi tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل فلائی اوور منصوبوں کے افتتاح کے لئے کراچی کا دورہ کرینگے،وزیر اعظم اور سخی حسن روڈ ،کے ڈی اے چورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی پر تین فلائی اوور زاورنشتر روڈ اور منگھوپیر روڈ منصوبے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ وہ ان تمام لوگوں کو سزا دیں گے جو پاکستان میں گندم اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے حکام کو گندم فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کی پالیسی شفافیت پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا کراچی سرکلر ریلوے ٹریفک کے مسائل حل کرپائے گا ؟

وزیر اعظم نے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بولنے پر ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف ہندوستان کی کارروائی کی مخالفت کی۔

Related Posts