وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت کم ہوئی ہے جو عوام کے لیے اچھا ریلیف ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کو گندم کی خریداری کے ہدف میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی اور فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کو ہدایت کی کہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی کمی کو پورا کرنے کے لیے اجناس کی بروقت درآمد کی جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کو اسلام آباد میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی اور قومی سطح پر اس کی کھپت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

وزیراعظم نے گندم کی اسمگلنگ کو روکنے، اجناس کی چوری اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کے وقت مجرمانہ غفلت، خراب حکمرانی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے کھاد کا بحران پیدا ہوا جس سے کسانوں اور ملک کو نقصان ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور غلط فیصلوں اور بروقت حکمت عملی کے فقدان نے اسے گندم کا درآمد کنندہ بنا دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر سے ذخیرہ اندوزوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے کی کوشش میں فصل کی کاشت میں کمی ہوئی۔ انہوں نے بہتر حکمت عملی کے ذریعے پاکستان کو گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کو ملک میں رواں سال گندم کی پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ رواں سال گندم کا ہدف 28.89 میٹرک ٹن مقرر کیا گیا تھا تاہم پیداوار 26.173 میٹرک ٹن رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

ملک میں گندم کی مجموعی کھپت کا تخمینہ 30.79 میٹرک ٹن ہے۔ بتایا گیا کہ گندم کے رقبہ میں کمی، پانی کی قلت اور کھاد کا بحران گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کے باعث پیدا ہوا۔

Related Posts