وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے صدر مملکت کو ایک اور سمری ارسال کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر اور وزیراعظم کا معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہارِ افسوس
صدر اور وزیراعظم کا معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق دوسری سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی۔

وزیراعظم نے دوسری سمری میں کہا کہ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے موزوں شخص ہیں۔ اس سے پہلے صدر مملکت نے وزیر اعظم کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

دریں اثنا، صدر مملکت 31 مئی تک بلیغ الرحمان کی تقرری کی توثیق کرنے کے پابند ہیں، اگر صدر راضی نہ ہوئے تو وزیراعظم کی ایڈوائس خود بخود لاگو ہو جائے گی۔حکومت یکم جون کو بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے پر صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تنازع مزید مزید بڑھ گیا ہے، کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے کا مشورہ ماننے کو تیار نہیں اور دونوں کے خیالات متضاد ہیں۔ اس طرح یہ معاملہ اب بھی التوا کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اب بھی عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا کہ وہ نئے گورنر کی تقرری کے بارے میں اپنے مشورے پر نظر ثانی کریں۔

Related Posts