آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم
آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) حکومت سے بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کی، اب وہ ضمانتیں مانگ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ ”ہم اب بھی قرض کی اگلی قسط کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہے ہیں۔”

24 مارچ کو، IMF نے کہا تھا کہ اسے ”پاکستان کے ساتھ اگلا قدم” اٹھانے کے لیے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ فنانسنگ کی یقین دہانیاں موجود ہوں۔

ایک پریس بریفنگ میں، IMF کی ڈائریکٹر آف اسٹریٹجک کمیونیکیشنز نے کہا کہ ”بیرونی شراکت داروں کی جانب سے بروقت مالی امداد حکام کی پالیسی کی کوششوں کی حمایت اور پاکستان کے ساتھ جائزے کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایمرجنسی لگا کر ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں، چیف جسٹس

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ”دوستانہ” ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے جس سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے اور معیشت کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Posts