وزیراعظم عمران خان آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz Sharif orders foolproof security for Imran Khan

مانسہرہ: الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز،وزیراعظم عمران خان آج ٹھکرال اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کا مانسہرہ کا دورہ حکمراں  پی ٹی آئی کی 31 مارچ کو ہزارہ ڈویژن کے چھ دیگر اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری صلاح محمد خان، قانون سازوں اور سرکاری افسران نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو پنڈال کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو مانسہرہ میں عوامی اجتماع میں شرکت سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے عدم اعتماد پر حکمت عملی کیلئے پارلیمانی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا

بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ مانسہرہ 25 مارچ کو شیڈول تھا تاہم ای سی پی نے وزیراعظم کو جلسے میں شرکت سے روک تھاکیونکہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان اور دیگر کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Related Posts