اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے، افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی بحالی سمیت فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے ٹرائیکا پلس (امریکا، چین، افغانستان اور دیگر) میکانزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کامیاب ٹرائیکا پلس کے انعقاد پر خصوصی نمائندگان کو مبارک باد دی اور کہا کہ خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام ضروری ہے، مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہوں کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کا راستہ روکنے کیلئے مستحکم افغانستان ناگزیر ہے،فوادچوہدری