وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج آزاد کشمیر کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم آج آزاد کشمیر کے برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم کے ساتھ ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اورمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارش اور شدید برفباری، ملک بھر میں 97 افراد لقمہ اجل

واضح رہے کہ ملک میں شدید بارشوں  اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے اب تک 97 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متاثرین کے ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرینگے اور وزیرامور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

Related Posts