وزیر اعظم عمران خان کل بڑے ”ریلیف پیکج“ کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کل بڑے ”ریلیف پیکج“ کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل بڑے ”ریلیف پیکج“ کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عوامی آدمی نہیں سازشی آدمی ہیں،ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا، رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کیلئے لائحہ عمل لارہے ہیں۔

سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے،انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی مینجمنٹ کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا خطے کے دیگر ملکوں سے تقابلی جائزہ پیش کیا گیا،خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور بھارت کی نسبت کم ہے،علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔

سندھ میں اشیائے خوردونوش کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو انتظامی معاملات پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کیلئے لوگوں سے زمین لینے کا وفاقی حکومت کا اختیار ختم کردیا گیا ہے۔

رہائشی پلاٹس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی مینجمنٹ کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان (کل) بدھ کو قوم سے خطاب کرینگے، چوہدری فوادحسین نے کہاکہ تخفیف غربت کے تمام منصوبوں کو قانونی حیثیت دینے جارہے ہیں،کابینہ کو کامرس اور اطلاعات کی وزارتوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ نجی اداروں کو چاہیے کہ مشکل وقت میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف کو جلسہ میں جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہئے تھا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف عوامی آدمی نہیں، سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پر پتہ نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے۔

انہوں نین کہاکہ بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہاؤس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتہ تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے وزراء کو ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا

وزیر اطلاعات نے کہاکہ سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے، اس وقت ان کی وجہ سے پورا کراچی اور سندھ کے تمام علاقے مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

کیا آپ بھی جعلی خبروں سے پریشان ہیں؟ تو ڈاؤن لوڈ کریں ایم ایم نیوز کی اپلیکیشن اور جانبدار خبروں سے جان جھڑائیں