وزیر اعظم12 ربیع الاوّل کو رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم12 ربیع الاوّل کو رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم12 ربیع الاوّل کو رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12 ربیع الاوّل کو منعقد ہونے والی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سےخطاب کریں گے جبکہ سن عیسوی کے مطابق کانفرنس 10 نومبر کو ہوگی۔

ہر سال رسول اکرم ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے حکومت کی طرف سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ رواں سال ہونے والی کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کانفرنس سے اپنے خطاب میں مسلم امہ کے مسائل، ملکی اور بین الاقوامی امور پر روشنی ڈالیں گے جبکہ اس دوران مدرسہ اصلاحات کے ساتھ ساتھ اسلامی امور پر موجودہ حکومت کے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم 12 ربیع الاوّل کے روز رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے  جو 10 نومبر کو اتوار کے دن  ہوگی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کے حوالے سے خوبصورت اینی میشن کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم  پاکستان عمران خان آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے مختصر دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں وزیر اعظم عمران خان آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہو رہے ہیں جہاں پریڈ کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوں گی اور جوان اپنے  کمالِ فن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے

Related Posts