وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں، چوہدری محمد سرور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،محمد سرور
تحریک انصاف پہلے سے زیادہ مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے،محمد سرور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت سب ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کاسرغنہ بن چکا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی اداروں کی خاموشی بھی ایک جرم ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم میں بدن بدتر ین اضافہ ہو رہا ہے اور کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 566دن ہوچکے ہیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب کے سواکچھ نہیں اس لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارتی فوجی پلیٹ گن سے کشمیریوں کی بینائی ختم کر رہے ہیں،کشمیرآج تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کشمیری امن اور آزادی چاہتے ہیں مگربھارت دہشت گردی کا حامی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں کشمیر کے عوام کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی او ر انشاء اللہ کشمیر یوں کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور خطے میں امن کیلئے بھی مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

تحر یک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمودنے کہا کہ کشمیر ی اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے انشا اللہ ایک دن کشمیر ضرور بنے گا پاکستان‘22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر یوں کی آزادی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: آزادکشمیر میں الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے،راجہ محمد فاروق حیدر

Related Posts